
انقرہ : ترکی اور شام کی سرحد پر دھماکے میں 3 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔ دھماکا سرحدی پٹی آقجہ قلعہ میں ہوا۔ جس میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔ وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردوں نے فوجیوں کے راستے میں بم نصب کر رکھا تھا۔ پولیس نے دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور ان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔وزارت دفاع نے کردستان پیریاٹک یونین پی کے کے کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔


































