
عمان : اقوام متحدہ کے فلسطین کے لیے خصوصی ادارہ برائے امداد و بحالی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں پوری ایک نسل تباہ کی جارہی ہے. اردن میں غزہ کی صورتحال پر ہنگامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ چھ لاکھ بچے اس وقت تعلیم سے محروم ہیں۔غزہ میں کوئی عمارت محفوظ نہیں بچے خوفزدہ ہیں۔ ہر بچے سے زندہ رہنے کا بنیادی حق چھین لیا گیا ہے۔ عالمی برادری غزہ کے بچوں کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ اگر غزہ کی صورتحال ایسی ہی رہی تو پوری ایک نسل تباہ ہوجائے گی۔ اسرائیلی حملوں اور غذائی قلت سے لاکھوں اموات کا خطرہ ہے۔ غزہ میں تباہی ناقابل بیان ہے اور عمارتوں کا ملبہ اٹھانے اور لاشیں نکالنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔


































