
ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈ کا دارالحکومت ایمسٹرڈیم گذشتہ ہفتے فلسطینی اور اسرائیلی حامیوں میں تصادم کے بعد ایک بار پھر ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا۔ بدامنی کا تازہ واقعہ مغربی ایمسٹرڈیم کے فورٹی فائیو فورٹی اسکوائر پر پیش آیا۔ جہاں لاٹھیوں اور پٹاخوں سے مسلح درجنوں افراد نے ٹرام کو آگ لگا دی۔ ٹرام کی کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ ٹرام خالی تھی۔ آگ کو فوری بجھا دیا گیا اور پولیس نے مشتعل افراد سے چوک کو خالی کرا لیا۔ پولیس نے موقع سے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے پہلے مکابی تل ابیب اور ایجیکس ایمسٹرڈیم کے درمیان یورپی لیگ کے ایک میچ کے بعد ہنگاموں میں ملوث تریسٹھ افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے۔
ایمسٹرڈیم میں فسادات کے بعد یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے مکابی تل ابیب اور ترکیہ کے کلب بیسیکٹاس
کا میچ ہنگری کے شہر ڈیبرسین میں منتقل کر دیاہے۔


































