Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امریکی فوج نے 7عرب ممالک پر قبضہ کی تیاری کرلی(سابق امریکی وزیر خارجہ)

مشرق وسطیٰ کے سات ممالک پر قبضہ تیل اور اقتصادی وسائل کیلئے کیا جائے گا،، دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس کا نقطہ آغاز ہوگا
اسرائیل کو جنگ میں زیادہ سے زیادہ عربو ں کو ہلاک کرنا ہوگا، امریکا اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں، ہینری کسنجرکے انکشافات
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے عرب اور مسلم دنیا سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے چشم کشا انکشافات کئے ہیں،ایک انٹرویو میں ہینری کسنجر نے کہا کہ امریکا فوج کو بتادیا گیا ہے کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں تیل اور دیگر اقتصادی وسائل سے مالا مال اوراسٹریٹیجک اہمیت کے حامل سات ممالک پر قبضہ کرنا ہوگا اور ہماری فوج اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرچکی ہے، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ پہلے ہی بج چکا ہے اور صرف کوئی بہرہ ہی ہوگا جو یہ سن نہیں سکتا، دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا،جس میں اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا ہوگا اور وہ آدھے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلے گا،ہینری کسنجر نے کہا کہ جب تک روس اور چین قدم اٹھائیں گے عالمی جنگ جیتی جاچکی ہو گی اور صرف ایک ہی قوت اسرائیل اور امریکایہ جنگ جیتیں گے،اسرائیل کو اپنی قوت اور ہتھیاروں کے ساتھ لڑنا ہوگا اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عربوں کومارنا ہوگا،کسنجر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ہوگا،جب امریکہ انہیں بہتری کیلئے موقع دے گا،اس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو جائیں گے تاکہ امریکہ ایک نئی عالمی کمیونٹی تشکیل دے سکے،جہاں سپرپاور کے طورپر صرف ایک حکومت ہوگی،سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلامی ممالک میں کئی باشندوں کو خرید یا کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کیلئے کام کر رہے ہیں،جیسا کہ ہم ان پر بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں،یہ ہماری توقعات سے بڑھ کر اچھا کام کر رہے ہیں،ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے مقاصد کے حصول کے انتہائی قریب ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular