زخمی فوجیوں میں سے تین کوکویت اور 8کو جرمنی منتقل کیا گیا، ایران حملے میں جانی اور مالی نقصانات کا علم دیر سے ہوا، پینٹاگون کی مضحکہ خیز دلیل
میزائل حملے میں کئی بیرکس اوڈرون کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا،فوجیوں کے رہائشی کوارٹر تباہ ہوگئے،حملے کے اہم شواہد مل گئے
واشنگٹن /بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں اس کے 11فوجی زخمی ہوئے جن میں سے تین کوکویت اور 8کو جرمنی منتقل کیا گیا، پینٹاگون نے اپنے جانی نقصانات کی پردہ پوشی کی مضحکہ خیز دلیل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جانی اور مالی نقصانات کا علم دیر سے ہوا، پینٹاگون کے ترجمان جناتھن ہوفمن نے دعوی کیا کہ واشنگٹن میں امریکی فوجی کمانڈروں کو دیر سے معلوم ہوا کہ زخمی فوجیوں کو علاج کے لئے عراق سے باہر منتقل کیا گیا ہے،امریکی ٹی وی چینل سی این این، نیوز ایجنسی رائٹر اور جرمن اخبار بیلڈنے اپنی رپورٹوں میں امریکی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر نقصان کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق میزائل حملے میں کئی بیرکس کو نقصان پہنچا،فوجیوں کے رہائشی کوارٹر تباہ ہوگئے،ڈرون کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا، ادھر عراق کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس پر امریکی حملے کے اہم شواہد مل گئے ہیں، قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی حتمی نتائج کے حصول تک تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اپنی حتمی رپورٹ وزیر اعظم کے حوالے کرے گی، تحقیقات میں یہ طے کرنا تھا کہ قاتل ڈرون نے کہاں سے اڑان بھری تھی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا نے ایرانی حملے میں نقصان تسلیم کرنا شروع کردیا،11فوجی…
امریکا نے ایرانی حملے میں نقصان تسلیم کرنا شروع کردیا،11فوجی زخمی
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 37
- 0 minute read


































