Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

امریکا سے سعودی عرب کے زیر تربیت فوجی بیدخل

امریکا نے انتہاپسندی اور پورنو گرافی میں ملوث ایک درجن سے زائد سعودی کیڈٹس بیدخل کردئے، فیصلہ ایف بی آئی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا
ریاض نے امریکی فوجیوں کی تعیناتی پرایک ارب ڈالر ادا کردئے، مزید فوجی درکار ہیں تو مزید رقم دینا ہوگی، سعودیہ کے پاس پیسے کے سوا کچھ نہیں، ٹرمپ
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کے ایک درجن سے زائد زیرتربیت فوجیوں کو بیدخل کردیا جبکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی تعیناتی کیلئے سعودی عرب سے مزید رقم مانگ لی، امریکا نے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد زیرِ تربیت فوجیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایف بی آئی نے ان زیر تربیت سعودی فوجی افسران کا تعلق انتہا پسندی کے خیالات، چائلڈ پورنو گرافی اور اپنے ایک ساتھی کے ذہنی رجحان سے حکام کو آگاہ نہ کرنے کے واقعات سے جوڑا ہے، 6 دسمبر کو ایک زیرِ تربیت سعودی فوجی نے فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے ہوائی اڈے پر فائرنگ کرکے 3 اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا،ادھر فاکس نیوزسے انٹرویومیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی تحقیر آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ پیسے کے سوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، سعودی عرب امریکی حمایت کے اخراجات ادا کر رہا ہے،سعودی عرب نے ایران کے حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریاض کو کہا گیا کہ اسے فوج کی تعیناتی کے اخراجات دینا ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ایک ارب ڈالر کا معاوضہ امریکی اکاؤنٹ میں جمع کرایا اور اس کے بعد فوج کو ریاض بھیجا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular