Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امریکی جارحیت کیخلاف شہر شہر احتجاج،ہزاروں افراد شریک

کراچی میں پریس کلب تا امریکی قونصل خانہ تک مردہ باد امریکاریلی، مرد، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد شریک،اسلام آباد،لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں
لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج، گلگت بلتستان، لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مظاہرے، لندن،واشنگٹن،انقرہ،بیروت،صنعا میں بھی احتجاج
کراچی/اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراق میں امریکی جارحیت اورجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ امریکا،برطانیہ،لبنان،ترکی سمیت کئی ممالک میں بھی احتجاج کیا گیا، کراچی میں ہزاروں افراد نے کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک مردہ باد امریکاریلی نکالی،ریلی کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، شیعہ علما کونسل سمیت مختلف تنظیموں نے کیا تھا، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت کارکنان نے شرکت کی،شرکاء امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کے قریب پہنچے تاہم انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قاسم سلیمانی کو شہید کر اپنے شیطانی مقصد میں کامیابی کا تصور امریکا کی خام خیالی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت تشیع کے فرد کا ناحق خون کا ایک قطرہ بھی بہتا ہے تو وہ انقلاب اور اس شہید کے مشن کو زیادہ طاقتور بنا دیتا ہے اور عنقریب امریکا اور اسرائیل کو معلوم ہوجائے گا کہ شکست ہی انکا مقدر بنے گی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نکالی گئی امریکا مردہ باد ریلی میں علمائے کرام، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی،لیاقت باغ راولپنڈی میں قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف احتجاج ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم، انجمن جانثاران اہلیبیتؑ، شیعہ علما کونسل اور آئی ڈی سی پاکستان سمیت مقامی ماتمی تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،صوبہ گلگت بلتستان، لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں امریکا مخالف مظاہرے کئے گئے، ادھر وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے مظاہرہ کیاگیا،لندن، ترکی کے شہر انقرہ،بیروت،عراق کے مختلف شہروں،صنعا کے باب الیمن پرایک بڑے مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے اور بغداد میں امریکا کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف نعرے لگائے،ادھر امریکا کے کئی شہروں سمیت وائٹ ہاؤس کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرمپ سے گشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular