
ویانا : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اونروا پر اسرائیلی پابندی کو جرم قرار دے دیا۔ ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیلی قانون فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق پر واضح حملہ اور انسانی امداد کو مجرمانہ بنانے کے مترادف ہے۔ یہ قانون مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ایجنسی کے لیے کام کرنا ناممکن بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ قانون پہلے سے تباہ کن انسانی بحران کو مزید خراب کردے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ اسرائیلی اقدام کی فوری مذمت کرے اور اسرائیلی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔


































