Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا: صدارتی مباحثہ، بائیڈن اور ٹرمپ میں اسرائیل نوازی کی جنگ

اٹلانٹا: امریکا میں پہلے صدارتی مباحثے میں صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کو اسرائیل کا بہترین دوست ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ مباحثے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر جوبائیڈن میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بحث کے دوران مسئلہ فلسطین کا باقاعدہ تذکرہ تو نہیں ہوا لیکن کئی مواقع پر دونوں صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو بچا لیا اور میری حکومت دنیا میں کسی سے بھی زیادہ اسرائیل کی مدد کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو برقرار رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور ہم نے اسے کمزور کیا ہے۔ حماس کے سوا سبھی فریق جنگ بندی پر راضی ہیں اور ہم انہیں اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے جوبائیڈن کے دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل کو اس کا کام مکمل کرنے دینا چاہیے لیکن بائیڈن اسے روک رہے ہیں۔ بائیڈن ایک فلسطینی بن گئے ہیں لیکن یہ بہت برے فلسطینی ہیں اس لیے وہ انہیں پسند نہیں کرتے۔ بائیڈن حکومت یہ مطالبہ کرتی رہی ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے۔ انہوں نے اسرائیل کو بھیجے جانے والے کچھ ہتھیار روک لیے ہیں۔ جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ خطے میں امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل تسلیم کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر غور کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular