Thu Nov 26, 2026

اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ

روزانہ کی خبریں

دلدل والی زمین پر امریکہ کا بڑا کھیل

تحریر: ہادی محمدی
 
اگرچہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی حکمران گذشتہ دو عشروں کے دوران اپنی پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں یا چین اور روس کے ساتھ عالمی سطح پر جاری رسہ کشی میں اسٹریٹجک غلطیوں کا شکار ہوتے آئے ہیں اور اس حقیقت کا اعتراف وہ خود بھی کر چکے ہیں لیکن وہ اتنی آسانی سے میدان خالی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ امریکہ کی حکمت عملی سیاہ و سفید پر مبنی نہیں ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح عالمی سطح پر غفلت کا مرتکب بھی نہیں ہونا چاہتے۔ مغربی ایشیا (مشرق وسطی) خطہ ایسی جیوپولیٹیکل خصوصیات اور فائدوں کا حامل ہے اور اس خطے میں اس قدر عظیم قدرتی ذخائر پائے جاتے ہیں کہ امریکہ ان سے چشم پوشی اختیار نہیں کر سکتا اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیابی کو اس خطے پر مکمل کنٹرول سے مشروط جانتا ہے۔
 
خطے میں جنم لینے والے بحرانوں نے اس خطے کو امریکہ کیلئے ایک دلدل والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ممکن ہے امریکہ عارضی طور پر اس خطے میں کچھ مفادات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل بھی کر لے لیکن آخرکار یہ خطہ ان کیلئے انرجی کا کنواں ثابت ہو گا۔ اس کے باوجود امریکہ حکمران اپنے حالات کو معمول پر لانے اور خود کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور یوں ماضی میں ہونے والی ناکامیوں کو مستقبل میں کامیابی کیلئے سنہری مواقع میں تبدیل کرنے کے درپے ہیں۔ وہ افغانستان کو ہاتھ سے گنوا بیٹھے ہیں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ افغانستان گذشتہ سلطنتوں کیلئے دلدل ثابت ہوتا آیا ہے۔
 
امریکہ کی نظر میں افغانستان بعض ایسی خصوصیات کا حامل ہے جن کی بدولت وہ اس ملک کو اپنی حریف طاقتوں کو مصروف کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ افغانستان کی آبادی مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔ اسی طرح یہ ملک بے شمار مشکلات اور بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ یہ تمام امور امریکہ کی جانب سے اس ملک میں القاعدہ اور داعش کو مضبوط بنا کر خطے میں شدید بحران پیدا کرنے کیلئے مقدمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکہ کی نظر میں اصل میدان افغانستان نہیں بلکہ یہ ملک مغربی ایشیا خطے کی طاقتوں کو مصروف کر کے انہیں اپنے اصل اہداف سے غافل کرنے کا محض ایک بہانہ ہے۔ امریکہ کا اصلی اور مرکزی میدان عراق ہے۔

شام اور مقبوضہ فلسطین سے متصل ہونے کے ناطے عراق سکیورٹی اور سیاسی لحاظ سے امریکہ کی پہلی ترجیح ہے۔ اس کی وجہ واضح ہے۔ افغانستان میں شکست امریکہ کی نظر میں اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہے لیکن مغربی ایشیا میں شکست کا نتیجہ اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم اور امریکہ کے دیگر اتحادیوں کا وجود خطرے سے دوچار ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ اسی طرح مغربی ایشیا میں موجود جیوپولیٹیکل مفادات اور دولت بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ امریکہ کی جانب سے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پر دباو بڑھانے کی اصل وجہ ترکی کی جانب سے روس کے ساتھ ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا معاہدہ یا امریکہ سے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ کردوں کے خلاف ترکی کو فوجی آپریشن پر مجبور کرنا ہے۔
 
امریکہ ترکی کی جانب سے شام اور عراق کے کردنشین علاقوں میں فوجی سرگرمیوں اور آپریشن کے ذریعے کرد نشین علاقوں کو شام اور عراق سے علیحدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری طرف عراقی حکام ترکی کو اپنے کرد نشین علاقوں میں فوجی آپریشن سے باز رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہذا امریکی حکام رجب طیب اردگان پر دباو بڑھا کر ترکی کو اپنی پالیسی پر گامزن رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف امریکہ اور مغربی طاقتیں قفقاز خطے میں ترکی کی حمایت کر رہی ہیں تاکہ پہلے مرحلے میں روس اور اس کے بعد ایران کو دھچکہ پہنچانے کیلئے وہاں بحرانی صورتحال پیدا کی جائے۔ یوں امریکہ کے اصل اہداف و مقاصد عراق میں ہیں۔ عراق میں امریکہ کا اثرورسوخ ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود امریکی حکام نے مقتدا صدر سے بیہودہ امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔
 
امریکہ عراق میں انقلابی جماعتوں اور گروہوں کو اقتدار سے دور کر کے کردستان کے شمال میں واقع قصبے دھوک میں فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے۔ اسی طرح ترکی بھی محدود پیمانے پر اقتصادی مراعات حاصل کر کے کردستان کے علاقوں کو عراق اور شام سے علیحدہ کرنے پر مبنی پالیسی میں امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے۔ انہی مقاصد کے حصول کیلئے امریکہ نے عراق میں منعقد ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے۔ امریکہ علاقائی سطح پر یہ بڑا کھیل ایک دلدل والی زمین پر کھیل رہا ہے جس کا حتمی نتیجہ ناکامی اور شکست کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ اس ناکامی کے بعد خطے میں نئے علاقائی کھلاڑی ظاہر ہوں گے اور امریکی اثرورسوخ مزید کمزور ہوتا چلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular