نسل پرستی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، 95 مسلم تنظیموں کا مطالبہ
نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی مسلمانوں نے بھی جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد چلنے والی تحریک بلیک لائیو میٹر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور وہ بھی پولیس اصلاحات کے مطالبے میں شامل ہوگئے،مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 95 مسلم تنظیموں نے مشترکہ بیان میں سیاہ فاموں پرپولیس تشدد اور نسل پرستی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ،مشترکہ بیان جاری کرنے والی تنظیموں میں شہری حقوق ، وکلا، برادری اور مذہبی تنظیمیں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امتیازی سلوک نے پورے نظام عدل کو منجمد کیاہواہے۔ ہمارا فرض ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم عدم مساوات کو چیلنج کریں۔


































