Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کو ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش

واشنگٹن : امریکا نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں نفرت انگیز تقاریر اور مخالف تبدیلی مذہب قوانین کے نفاذ، اقلیتوں کے مکانات اور عبادت گاہوں کے انہدام میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ سینئر امریکی عہدیدارہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ مذہبی آزادی پر اظہار تشویش کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دس صوبوں میں تمام مذاہب کی تبدیلی کو روکنے سخت قوانین نافذ ہیں۔ ان میں بعض صوبے شادی کے مقصد سے جبری تبدیلی مذہب پر جرمانے بھی عائد کرتے ۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے لوگ مذہبی آزادی کا تحفظ کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلے ہی انسانی حقوق پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا اور کہاتھا کہ یہ رپورٹ غلط معلومات اور غلط فہمی پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular