
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے پاکستان میں عام انتخابات دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔ جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کیا گیا، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے آمروں اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔


































