
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے ساتھی کھل کر سامنے آچکے ہیں۔پاکستانی عوام امریکا کے خلاف نفرت کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔انڈیا امریکہ اسرائیل ٹرائیکا پاکستان میں سازشی کھیل کھیل رہا ہے۔ہم پاکستان کے غیرت مند ، باشعور و باضمیر بیٹے ہیں۔ہم گھروں میں نہیں بیٹھے گے ۔پوری قوم کا یہ فرض ہے کہ مادر وطن کی داد رسی کے لیے گھروں سے نکلیں۔شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی پر منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قائد(رح) نے انبیاء کے راستے کو اختیار کیا۔وہ حقیقی معنوں میں کربلائی و عاشورائی تھے۔ ہم فاتح خیبر کے ماننے والے ہیں۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ یہودی و نصاری کو خود پر غالب نہ آنا دیں۔ قرآن ہمیں ان کا راستہ روکنے کا حکم دے رہا ہے ۔پاکیزہ گودوں میں تربیت پانے والے ذلت قبول نہیں کرتے۔ اس وقت پاکستان کو شہید قائدکے راستے کی ضرورت ہے۔ہم چود ہ سو سالوں سے حریت کے علمبردار ہیں۔ ہم نے کسی بھی دور میں غلامی قبول نہیں کی۔ کربلا کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ وہ گلی محلے میں جا کر غلامی کے خلاف درس دیں۔ عالمی استکباری طاقتوں سے بھیک مانگنے والوں کو قومی وقار کا مجرم سمجھتے ہیں۔ہم نے عمران خان سے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہوں واشنگٹن میں نہ کئے جائیں۔ ہم شہدا کے راستے پر ہیں اور خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔ پاکستان کو لوٹنے والوں سن لو ہمارے تمھارے مقابلے میں چاہے تنہا بھی رہ جائیں ڈٹے رہیں گے۔ہمیں غلامی قبول نہیں۔شیعہ سنی وحدت کا راستہ عزت کا راستہ ہے۔


































