Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم سے کرم کی سیٹ چھینی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے، علامہ مزمل حسین

پارا چنار: مجلس وحدت مسلمین کرم کے ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین کے خلاف دوبارہ گنتی کا فیصلہ دے کر ثابت کیا کہ وہ کسی صورت بھی مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے سے سیٹ چھیننا چاہتا ہے، جو کرم کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے کسی بھی بھونڈے اقدام کے خلاف کرم کے شیعہ سنی عوام اپنا احتجاج کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے اپنے غیر آئینی احکامات واپس نہ لئے تو ہم سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی اور فارم 45 میں تبدیلی کے باوجود انجینئر حمید حسین بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، مگر بعض قوتوں کو ایم ڈبلیو ایم کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرم میں امن و امان کا ایک بہترین موقع میسر آیا ہے، جسے گنوانا علاقے و ملکی صورتحال کے لیے مناسب نہیں ہوگا، لہذا امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ایسے کسی بھی غلط اور غیر دانشمندانہ اقدام سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular