Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

آل پارٹیز کاگلگت بلتستان میں بروقت الیکشن کیلئے 7نکات پر اتفاق


فرقہ وارانہ رنگ، لسانی عصبیت اور نسل پرستی کے نعروں سے اجتناب کیا جائیگا، وال چاکنگ پر پابندی ہوگی، بل بورڈ اور پمفلٹ سے تشہیر کی جاسکے گی
حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے،ای ووٹنگ مشکل کا سبب بنے گی عام طریقہ سے ووٹنگ ہونی چاہئے، آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ
گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے بروقت الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات نکات پر اتفاق کر لیا،صوبے میں صاف و شفاف اور بروقت انتخابات سے متعلق تجاویزاورسفارشات کی تیاری کیلئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، بالاورستان نیشنل فرنٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہوئے ، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اے پی سی کا مقصد عام انتخابات کا صاف و شفاف اور بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔ جی بی میں انتخابات کا انعقاد سخت ایس او پیز کے تحت بروقت ہونا چاہیئے ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گلگت بلتستان میں صاف و شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کی سفارش کرتی ہے ، تمام سیاسی جماعتیں اور نمائندے حساس معاملات جیسے ملکی خود مختاری کیخلاف بات کرنے، فرقہ وارانہ رنگ، لسانی عصبیت اور نسل پرستی کے نعروں سے اجتناب کریں گے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اس کی جماعت اور متعلقہ آئینی و انتظامی مشینری تادیبی کارروائی کرے گی، وال چاکنگ سے اجتناب کیا جائے، تمام امیدواران بل بورڈ، پمفلٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے منشور اور وعدوں اور نعروں کی ترویج کریں گے ،سڑک، مین شاہراہ، بازار، پتھر، پہاڑ وغیرہ پر انتخابی تشہیر بذریعہ وال چاکنگ پابندی ہوگی۔ انتخابات ملک بھر کی طرح مروجہ سسٹم کے ذریعے ہونے چاہیئں، ای ووٹنگ کا تجربہ گلگت بلتستان میں مشکلات کا سبب بنے گا۔ امن و امان کے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن ہر حلقے اور پولنگ اسٹیشن کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کرے۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب باہمی مشاورت سے کریں گے۔ یہ فورم امید کرتا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزیراعظم پاکستان جی بی کی اجتماعی رائے کا احترام کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular