غزہ : فلسطینی مہاجرین کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں شدت کے باعث 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ 6 مئی سے فوجی آپریشن شدید ہونے سے تقریباً 80 ہزار لوگ رفح چھوڑ گئے ہیں اور کہیں اور پناہ کی تلاش میں ہیں۔ ایجنسی نے خبردار کیا کہ ان خاندانوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہے۔ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ غزہ کا ایک اہم اسپتال بھی بند ہو گیا ہے اور جو لوگ زخموں، بیماری اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں، ان کی دیکھ بھال کے لیے انتہائی کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔ ایندھن اور دیگر اشیا کی سپلائی بند ہونے کے باعث امدادی ورکرز بھی تکلیف میں مبتلا آبادی کو ریلیف نہیں فراہم کر سک رہے۔ رفح میں زمینی کارروائی کے امکان کے پیش نظر اور مصر کے ساتھ سرحدی راہداری پر اسرائیلی قبضے کے بعد غزہ کے اس جنوبی شہر میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ خاندان جو جنگ کے باعث کئی مرتبہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے وہ ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کی صورتحال میں مبتلا ہیں کہ رفح سے کہاں جائیں۔
- Home
- زمرے کے بغیر
- رفح آپریشن کے بعد 80 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے،…
رفح آپریشن کے بعد 80 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے، اقوام متحدہ
-
Raza Musani - مئی 10, 2024
- زمرے کے بغیر
- 3
- 0 minute read


































