
غزہ: غزہ جنگ کے بعد یورپ بدترین یہود دشمنی کی لپیٹ میں ہے۔ یورپی یونین کی تنظیم فنڈامینٹل رائٹس ایجنسی کے مطابق جرمنی اور فرانس سمیت 13 یورپی ممالک میں آٹھ ہزار سے زائد یہودیوں کا سروے کیا گیا جس میں 96 فیصد نے کہا کہ انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں یہود دشمنی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زیادہ تر آن لائن ہراسانی کا شکار ہوئے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر سرپا راؤٹیو نے بتایا کہ یورپ میں یہود دشمنی کی ایک وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات ہیں، جو یہودیوں کی محفوظ اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی صلاحیت کو تیزی سے محدود کررہے ہیں۔۔ انہوں نےکہا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہود دشمن حملوں میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں نوے فیصد یہودیوں نے بتایا کہ انہیں انٹرنیٹ پر یہود دشمنی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایف آر اے نے کہا کہ یہودی دشمنی اور تشدد زیادہ تر گلیوں، پارکوں یا دکانوں میں ہوتا ہے۔


































