
کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کے تنہا طویل فاصلے کے سفرپر پابندی عائد کردی۔ وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان خواتین کو کسی مرد رشتے دار کے بغیر طویل فاصلے کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔45 میل سے زیادہ کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتے دار کا ہونا ضروری ہے۔ ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کو حجاب کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔


































