
نوجوانی کا دور (حصہ سوم)
نوجوانوں کے جارحانہ رویے کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے؟
نوجوانوں کے جارحانہ رویے کے راہ حل کے لیے دیے گئے نکات پر توجہ کیجیے*
متانت اور احترام سے برتاؤ کریں
حوصلے سے کام لیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں
تحقیرانہ رویے سے اجتناب کریں
دوستانہ رویہ اپنائیں اور زور زبردستی سے پرہیز کریں
ناگواری کی اصل جڑ تلاش کر کے اس کا سد باب کریں
والدین اپنے تربیتی عمل میں ہم آہنگی کا خیال رکھیں
ایک ذمہ دار نوجوان پروان چڑھائیں مثلا مختلف کام اس کے ذمے کریں جو وہ اچھے انداز سے کر بھی سکے۔ موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال کی نظارت کریں اور نوجوانی کا دور اور سن و سال کی ضروریات بھی فراموش نہ کریں۔


































