Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دعا زہرا کے اغوا کے وقت ملزم ظہیر کراچی میں موجود تھا، تفتیشی رپورٹ میں انکشاف

کراچی : دعا زہرا کے اغوا کے وقت اس کا مبینہ شوہر ظہیر احمد کراچی میں ہی موجود تھا۔ اس بات کا انکشاف تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں ہواہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پیشرفت رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے۔ ملزم ظہیر کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔ سی ڈی آر کے مطابق اغواء کے دن یعنی 16 اپریل کو ملزم ظہیر کراچی میں تھا نئے شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف کم عمری میں شادی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت بھی مانگ لی۔ کیس کی مزید سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔ مقدمے میں 33 ملزمان نامزد ہیں،جس میں ملزم ظہیر کی والدہ نور بی بی سمیت 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل ناصر جبران نے ٹوئٹ کیا کہ کیس میں یہ پیش رفت 2 ماہ پہلے سامنے آجانی چاہیے تھی، مغوی بچی کو کیمرے کے سامنے جھوٹ بولنے پر مجبور کیا گیا۔ آج کی پیش رفت کے دو پہلو تھے، پہلا یہ کہ دعا زہرا کی عمر 18 سال نہیں بلکہ میڈیکل بورڈ کی نئی رپورٹ کے مطابق 14 سال ہے۔ دوسرا یہ کہ پہلے کہا گیا تھا کہ دعا خود لاہور گئی اور وہاں ظہیر سے ملاقات کی، یہ بات اب ظہیر کے سی ڈی آر نے جھوٹی ثابت کر دی ہے۔ دعا زہرا کیس کا آئی او اب بھی ملزم ظہیر کو بچا کر فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular