Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایک ضعیف اور بچے

ایک ضعیف اور بچے

ایک بوڑھا آدمی وضو کر رہا تھا لیکن صحیح طریقے سے وضو کرنا نہیں جانتا تھا۔ امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) کی عمر اس وقت کم تھی۔ انہوں نے اس بوڑھے آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جاہل کو احکام اور مسائل کی تعلیم دینا واجب ہے۔ بوڑھے آدمی کو صحیح وضو سکھانا ضروری تھا لیکن اگر اس سے بلا واسطہ یہ کہا جاتا کہ تمہارا وضو صحیح نہیں ہے تو یہ اس کے لیے رنجیدگی کا سبب بنتا اور یہ بات ہمیشہ کے لیے اس کے دل میں رہ جاتی۔ کیا پتہ وہ اس بات کو اپنی توہین محسوس کرتا اور کسی طرح اس بات کو قبول کرنے کو تیار نہ ہوتا۔

ان دونوں بچوں نے سوچا کہ براہ راست ان سے نہ کہا جائے۔ انہوں نے آپس میں بحث کرنی شروع کر دی جس کو  ضعیف شخص سن رہا تھا۔ ایک نے کہا: میرا وضو صحیح ہے تو دوسرے نے کہا: نہیں! میرا وضو صحیح ہے۔

اس کے بعد دونوں اس بات پر راضی ہو گئے کہ بوڑھے شخص کے سامنے وضو کیا جائے اور ان سے فیصلہ کروایا جائے کہ کس کا وضو درست ہے۔ جب دونوں نے ایک جیسا وضو کیا تو بوڑھا شخص  متوجہ ہوا کہ صحیح وضو کیسے ہوتا ہے۔ اس نے اپنی فراست سے سمجھ لیا کہ دونوں کا اصلی مقصد کیا تھا؟ ان کی بے لوث محبت، ہوش اور ذہانت سے متاثر ہو کر اس نے کہا: تم دونوں کا وضو صحیح اور کامل ہے۔ میں بوڑھا اور نادان ابھی تک صحیح وضو کرنا نہیں جانتا ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular