
ماسکو: یوکرینی قیدیوں کو لے کر جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں 65 یوکرینی قیدی، عملے کے چھ ارکان اور تین دیگر افراد سوار تھے۔ طیارے کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ روس کا کہنا ہے کہ طیارے نے ماسکو کے قریب ایئر بیس سے بیلگوروڈ کی طرف اڑان بھری تھی۔ روسی وزارت خارجہ نے یوکرین پر طیارہ مار گرانے کا الزام لگایا ہے لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


































