
دوحہ : غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا نیا دور کل سے ممکنہ طور پر دوحہ میں شروع ہورہا ہے۔ مصر، قطر اور امریکہ ثالثی کردار اور معاہدے کا فریم ورک پیش کریں گے۔ حماس نے اپنا وفد بھیجنے سے انکار کردیا۔ حماس کا کہناکہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن گزشتہ مذاکرات میں جن نکات پر اتفاق ہوا اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کی یقین دہانی کروادی۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کا معاہدے میں تبدیلیوں کو دعویٰ مسترد کردیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے نہیں حماس نے معاہدے میں 29 تبدیلیاں کی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا طے شدہ دورہ اچانک ملتوی کر دیا۔ وہ جنگ بندی کی کوششوں کیلئے خطے کا دورہ کرنے والے تھے ۔ ایک جانب تو امریکی جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں تو دوسری جانب اسرائیل کو اسلحہ وگولہ بارود کی خرید وفروخت کے لیے بیس ارب ڈالرکا پیکچ منظور کرلیا۔جس میں جنگی طیارے اور فضا سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل شامل ہیں۔


































