Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں شیعہ سنی علما کا جرگہ، محرم میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاراچنار : محرم الحرام کے ایام میں مسلکی ہم آہنگی پیدا کرنے اور ضلع میں امن برقرار رکھنے کیلئے ڈی سی کرم کی سربراہی میں علماء کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع اور اہلسنت علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار نے شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک اور برگیڈیئر ثاقب گلزار نے کہا کہ محرم اسلامی سال کا ایک عظیم مہینہ ہے اور امام حسینؑ سے منسوب یہ مہینہ ایثار قربانی بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کو انبیاء کا وارثین قرار دیا گیا ہے لہذا معاشرے کے سدھار، دینی اخلاقی و معاشرتی مسائل میں رہنمائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے لہذا وہ ان ایام میں منابر و مساجد سے امن و اخوت اور بھائی چارے کی تبلیغ کریں۔ اس موقع پر علمائے کرام مولانا منیر حسین، مولانا سید تجمل حسین، امام مسجد مولانا محمد نقیب اور دیگر علماء نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے افضل و مقدس ہے اور امام حسینؑ کسی ایک فرقے کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں و عالم انسانیت کے امام ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کو محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ضلع کرم کے امن کو خراب کرنے نہیں دینگے اور نہ صرف محرم بلکہ سال کے دیگر مہینوں میں بھی وہ اپنے علاقے اور ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہونگے۔ جرگہ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular