
غزہ : حماس نے جوبائیڈن انتظامیہ کی غزہ پالیسی کو حکمراں ڈیموکریٹس کی شکست کی وجہ قرار دیا ہے۔ حماس کے اعلیٰ عہدیدار سمی ابو ظہری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو اب آزمایا جائے گا کہ منتخب ہوتے ہی وہ غزہ میں جنگ بندی رکوا دیں گے۔ امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کا نقصان اس کی قیادت کے غزہ کے بارے میں مجرمانہ موقف کی فطری قیمت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ سے جو بائڈن کی غلطیوں سے سبق لینے کی درخواست کرتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے ابتدائی تبصرے میں امریکی انتخابات کے نتایج کو اہمیت نہیں دی ہے۔ حکومت کی ترجمان فاطمہ مہجرانی نے کہا ہے کہ ہمارے معاملات پر امریکی انتخابات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیاں مستحکم ہیں اور افراد کے بدلنے سے متاثر نہیں ہوتیں۔


































