
ویانا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار آٹھ ہزار بچے کسی بھی وقت دم توڑ سکتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق غزہ میں غذائی قلت انتہا کو پہنچ چکی ہے اب انتظار اور تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی اور ضرورت مند بچوں تک غذا نہ پہنچائی گئی تو آٹھ ہزار بچے کسی بھی وقت دم تور سکتے ہیں۔غزہ میں ہزاروں بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ کے مطابق شہر میں یرقان وبائی صورت اختیار کرچکا ہے۔ جلدی امراض اور مضر صحت پانی کے استعمال سے پیٹ کے امراض بڑھ گئے ہیں۔ اگر غزہ میں امداد فراہم نہ کی گئی تو اسرائیلی بمباری سے زائد فلسطینی بھوک اور بیماریوں سے ہلاک ہوجائیں گے۔


































