
غزہ : اسرائیلی فوج نے صبح سویرے شمالی غزہ میں مختلف مقامات پر حملےکئے۔ جس میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے خان یونس۔ جبالیہ اور غزہ سٹی سمیت کئی مقامات پر بمباری کی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملوں میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
شمالی غزہ میں پینتالیس ویں روز بھی محاصرہ جاری ہے اور صیہونی فوج محصور علاقے میں وحشیانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔ گذشتہ روز صیہونی حملوں میں پچاس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 922 ہو گئی ہے۔
ادھر امداد نہ پہنچنے سے شمالی غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ انروا کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو امداد فراہم کرنے کا کوئی پلان بی نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے انروا پر پابندی کے بعد امداد کی فراہمی رک گئی ہے۔


































