Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی بیان میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے سبب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ 5 افسران اور جوان بھی سوار تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخرہیں جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب متاثرین کیلئے قربان کر دیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف و دیگر نےافسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular