مظاہرین کورونا وائرس سے متعلق ناکام حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کررہے تھے
جدہ(نیو زڈیسک) سعودی فورسز نے کورونا وائرس سے متعلق ناکام حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والوں کو بھون دیا، اندھادھند فائرنگ سے 6 شہری ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ،واقعہ جنوبی مغربی علاقے عسیر کی الامواہ میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد کورونا وائرس سے متعلق سعودی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر احتجاج کررہے تھے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہ صرف ہمارے لوگوں کو ہلاک کر دیا بلکہ لاشوں کی بے توقیری اور بے حرمتی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لاشوں کو سٹرکوں پر پڑی رہنے دی اور کسی کو لاشوں کے قریب بھی آنے نہیں دیا گیا۔


































