
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید باون فلسطینی شہید کردئے۔ اسرائیلی حملوں میں سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے خان یونس، محفوظ قرار دئے گئے المواصی۔ بیت لاہیہ اور غزہ سمیت مختلف علاقوں میں رہائشی مقامات اور عمارتوں پرحملے کئے۔ میزائل حملوں میں کئی مکانات ملیامیٹ ہوگئے اور مکین ملبے تلے دب گئے۔ سب سے زیادہ 14 شہادتیں خان یونس میں ہوئیں جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔
ادھر امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تنظیم غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن ۔جی ایچ ایف نے دو دن کے تعطل کے بعد اپنے چار میں سے دو امدادی مراکز کھول کر کچھ دیر امداد تقسیم کی اور پھر انہیں اچانک دوبارہ بند کردیا۔ جی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دو مختلف مراکز پر 14 لاکھ خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے.


































