Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لاہور میں 5 ہزار 235 مجالس، 650 جلوس برآمد ہونگے

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم کےحوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہل تشیع رہنماؤں، لائسنس ہولڈرز، امن کمیٹی کے اراکین سمیت ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس پی سیکیورٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ لاہور شہر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ عزاداری کے 650 جلوس برآمد ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ یکم محرم تا یومِ عاشورہ 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانیان مجالس اور جلوس کے منتظمین پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے رضا کار اور اسکاوٹس بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں کے اسکاوٹس اور رضا کاروں کو پولیس لائن میں خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular