Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کے غزہ اور رفح میں 45 فضائی حملے، 42 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں پینتالیس سے زائد فضائی حملے کیے ہیں جس میں بیالیس افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے صبح سے غزہ اور رفح پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مغربی رفح میں بھی فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج وسیع پیمانے پر عمارتوں کو تباہ اور فلسطینیوں کو شہید کرنا چاہتی ہے۔مغربی رفح پر حملے سے لاکھوں فلسطینیوں کے دربدر ہونے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں پہلے ہی بارہ لاکھ سے زائد افراد دربدر ہیں۔ مغربی رفح پر حملے سے پناہ گزینوں کا نیا بحران پیدا ہوگا۔ اسرائیلی فوج نے تاحال حملے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن مغربی رفح کے قصبے العالم کے شہریوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے انہیں علاقہ چوبیس گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے المواشی پر بھی زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے بمباری کی ہے۔المواشی میں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں پناہ گزینوں کے بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پناہ گزینوں کے لیے محفوظ مقامات کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular