Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں روزانہ 40 بچے مارے جا رہے ہیں، یونیسیف

غزہ : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ بچے زمین پر جہنم کی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہےکہ غزہ میں صورت حال دن بدن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جنگ میں اب تک بچوں کی اموات چودہ ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی ہیں. اس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں روزانہ 35 سے 40 کے درمیان لڑکیاں اور لڑکے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ روزانہ فضائی حملوں اور فوجی کارروائیوں میں بچ جاتے ہیں انہیں اکثر خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیمز ایلڈر نے کہا کہ بچوں کو بار بار تشدد اور بار بار انخلا کے احکامات سے بے گھر کیا گیا یہاں تک کہ محرومیت نے پورے غزہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بچے اور ان کے اہل خانہ کہاں جائیں؟ انہوں نے کہا کہ لوگ اسکولوں اور پناہ گاہوں میں محفوظ نہیں ہیں۔ وہ ہسپتالوں میں محفوظ نہیں ہیں۔ وہ زیادہ بھیڑ والے کیمپوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ یونیسیف نے خبردار کردیا تھا کہ ایک سال میں غزہ ہزاروں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ گزشتہ دسمبر میں ایجنسی نے غزہ کو بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران اسرائیلی سفاکیت کے ثبوت سامنے آتے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular