
وانا : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک 4 دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


































