
غزہ : اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی میں اسکول پر حملے جاری ہیں۔ شہر کے وسط میں موجود اسکول پر حملے میں شہدا کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنارہی ہے۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول کی عمارت پر حملے میں پچیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بیس سے زائد بچے شامل ہیں۔اسرائیلی فوج البریج کے علاقے میں زمینی کارروائی کے دوران امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں جس سے سترہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیل فوج نے جبالیہ میں تین مکانات پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں 3 خاندانوں کے ستائس افراد شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک پانچ سو نوے سے زائد خاندان مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں۔


































