حملے میں 1666 عام شہری او1443 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے
کابل(نیوز ڈیسک) افغان عوام کیلئے 2019بھی بھاری رہا ایک سال میں 34سو شہری ہلاک اور6ہزار 900زخمی ہوگئے، کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی جاری کردہ رپورٹ میں افغانستان میں جاری جھڑپوں اور تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت مخالف گروہوں کے حملے میں 1666 عام شہری اور 1443 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی شرح بدستور زیادہ ہے اور اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے جھڑپوں میں تشدد کا خاتمہ ضروری ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- 2019بھی افغان عوام کیلئے بھاری رہا،34سو ہلاکتیں


































