
غزہ : غزہ اور جنوبی لبنان میں حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں اٹھارہ صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ فوجیوں میں سے 10 جنوبی لبنان جب کہ 8 غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر حالیہ ہفتوں میں غزہ کے شمال میں جبالیہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 28 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔


































