Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غزہ اور لبنان پر حملوں میں امدادی کارکن سمیت 17 افراد شہید

غزہ : غزہ اور لبنان پر صیہونی جنگی طیاروں نے آج بھی بم گرائے اور ڈرون سے حملے کئے۔ تازہ حملوں میں امدادی کارکن سمیت سترہ افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں جنگی طیاروں نے رہائشی عمارت کو ملیا میٹ کردیا۔ حملے میں بچوں سمیت چار افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبالیہ میں ڈرون نے مکان کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی جان سے گئے۔ شجاعیہ میں خیمہ بستی پر حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔
لبنان میں صیہونی جنگی طیاروں نے ضلع طائر میں ایک بار پھر طبی عملے پر حملہ کردیا۔ جس میں ایک رضاکار شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ مغربی بکا میں بھی دو حملے گئے جس میں قیمتی جانیں گئیں ۔ گذشتہ روز شہری دفاع کے دو مراکز پر حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular