
نیویارک: اقوام متحدہ کے رکن ایک سو باون ممالک نے جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں فلسطینی وفد کی شرکت روکنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی وفد کو روکنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔ایک سو باون ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے امریکا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ قرارداد میں امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور کہاہے کہ قرارداد کی منظوری سے فلسطین کو اعلیٰ سطح اجلاس اور جنرل اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر محمود عباس کا خطاب مقررہ تاریخ اور وقت پر ٹیلی ویژن کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ فلسطینی عوام کی آواز اقوام متحدہ تک پہنچتی رہے گی اور فلسطین کو خاموش کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔


































