Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

پمز ہسپتال میں جاں بحق 14 بچے سپرد خاک، اقوام متحدہ، چین، ایران، برطانیہ، سعودیہ کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ 14 خاندانوں میں خوشیاں لانے والے معصوم نومولودوں کی موت پر ہر طرف اداسی اور غم کا راج ہے، پمز کی نرسری میں پندرہ بچے تھے، ایک بچے کو اس کی خالہ نے بچا لیا۔
راولپنڈی میں ایک بچی کے غم سے نڈھال والدین کا کہنا تھا کہ لاکھ انکوائریاں ہو جائیں بہت سوں کو سزائیں مل جائیں مگر ہمارے آنگن کا پھول نہیں کھل سکے گا۔ ایک بچے کی والدہ نے کہا کہ چار سال بعد آنگن میں پھول کھلا اب منو مٹی تلے چلا گیا، راولپنڈی میں ایک بچے کے والد نے سرکاری ہسپتالوں میں بہتر انتظامات کی فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کیا شکوہ کروں اللہ کی رضا پر ماتھا ٹیک دیا۔
اقوام متحدہ نے سانحہ پمز ہسپتال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت والدین کے لیے ناقابل تصور دکھ ہے، اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پمز میں 14 نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پر افسوس ہے، سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی ہے،
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا پمز آتشزدگی سے 14 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر افسوسناک ہے، اِس مشکل گھڑی میں ہمدردیاں بچوں کے والدین اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
ادھر سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پمز ہسپتال میں پیش آنے والی اس المناک آتشزدگی کے باعث جان سے جانے والے نومولود بچوں کے اہل خانہ اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب اس المناک واقعہ کے بعد متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور تحفظ کی خواہش کرتا ہے۔
ایران نے بھی سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، تینوں ممالک نے اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق این آئی سی یو میں انکوبیٹر کے ساتھ آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹا جس سے آکسیجن نے آگ پکڑ لی۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ سے دھواں پیدا ہوا اور وہ پائپ کے ذریعہ بچوں کے سانس میں گیا، بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular