
بیجنگ : چین کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے سے 130 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلہ گانسو اور کنگ ہائی صوبوں میں آیا تھا۔ زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں منفی درجہ حرارت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.


































