9 نئے قرآن محل بھی تعمیرہوں گے، مزارات پر آٹو میٹڈ کیش بکس لگیں گے
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں دربار بی بی پاکدامن کی توسیع کا منصوبہ بھی شامل کرلیا۔ پنجاب حکومت نے دربار بی بی پاکدامن کی توسیع کیلئے آئندہ مالی سال میں 11 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد کی اپ گریڈیشن کیلئے 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، محکمہ اوقاف پنجاب 9 نئے قرآن محل بھی تعمیر کرے گا، قرآن محلات کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جیو میپنگ اوقاف پراپرٹیز منصوبہ کیلئے 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ مزارات پر آٹومیٹڈ کیش بکسز منصوبہ کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔


































