
ریاض: سعودی عرب میں رواں برس اب تک 106 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس 78 سعودی، 8 یمنی، 5 ایتھوپیائی، 7 پاکستانی، 3 شامی جب کہ سری لنکا، نائیجیریا، اردن، بھارت اور سوڈان کے ایک ایک باشندے کے سرقلم کیے گئے۔ رواں برس سزائے موت پانے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب میں 2022 میں ایک پھر سے سزائے موت دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور مارچ 2022 میں ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ اسی طرح اگلے برس یعنی 2023 میں 170 افراد کے سرقلم کیے گئے جب کہ رواں برس یہ تعداد 106 ہوگئی جن میں سے 7 ملزمان منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھے جب کہ کچھ دہشت گردی اور باقی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔


































