لندن اور بیلجیم میں دہشت گردی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف
لندن (نیوز ڈیسک) یورپ میں چاقو زنی کی واراتوں میں پھر تیزی آگئی،جنوبی لندن میں راہ گیروں پر چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا گیا، پولیس نے حملہ آورکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،جس کی شناخت سودیش امان کے نام سے کی گئی ہے، اسے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تین سال چار ماہ کی سزاسنائی گئی تھی اور حال ہی میں نصف سزا مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا،ادھر بیلجیم کے شمال مغربی شہر غینٹ میں پولیس نے دو افراد کو چاقو گھونپنے والی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔


































