وکیل بازیاب نہ ہوا تو یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان کے لاپتہ وکیل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی بازیابی کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دیدی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایس پی ملک نعیم نے عدالت کو بتایا کہ وکیل کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی اداروں سے رابطے کیے ہیں لیکن کامیابی نہیں ملی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کون سا ادارہ تعاون نہیں کرتا؟ عدالت کو بتائیں، جس پر ایس پی سرفراز نے کہا کہ وکیل کی بازیابی کے لیے کچھ مہلت دی جائے،جسٹس اطہر من اللہ نے 3 ہفتوں میں لاپتہ وکیل کو بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر وکیل کی بازیابی نہ ہوئی تو یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہوگی۔


































