آئینی حقوق نہ ملنے سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،آغا سید راحت حسین
گلگت (نیوز ڈیسک)آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ 74 سال گزر جانے کے باوجود گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہ ملنے سے یہاں کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے جسے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے متفقہ عبوری آئینی صوبہ کی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی 74 سالہ قربانیوں اور محرمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے علاقے کی جغرافیائی و دفاعی اہمیت کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی میں جی بی کو بھرپور نمائندگی دیتے ہوئے دیگر صوبوں کے برابر مراعات دے گی،مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں آغا راحت حسین نے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کر کے تکمیل پاکستان کیا جائے ،بعض ناعاقبت اندیش افراد اپنے ذاتی مفادات کیلئے عبوری صوبے کی مخالفت کر رہے ہیں


































