گلگت (پ ر) مرکزی امامیہ کونسل کے جنرل سیکریڑی شاہد رضا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکمران اپنے شاہ خرچیاں کم کرکے سخت سردی کے مہینوں میں عوام کیلئے بجلی فراہم کرنے کا انتظام کرے، مختلف وفودسے ملاقات میں شاہد رضا نے کہا کہ سِخت سردی، کوروناوائرس کاخوف،بدترین لوڈشیڈنگ اوراوپرسے مہنگاہی کے طوفان سے غریب عوام باالخصوص دیہاڑی دار طبقہ سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے صوبائی حکومت غریب عوام کیلئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کرے


































