ماہ رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی اذان لاو¿ڈ اسپیکر پر دی جاسکے گی
ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں حکام نے پہلی بارماہ مبارک رمضان میں مساجد سے لاﺅڈ اسپیکرپراذان کی اجازت دے دی، کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، ایڈمنٹن، آٹوا اور ہملٹن کے مسلمان طویل عرصے سے اسپیکرکے ذریعے اذان دینے کا مطالبہ کررہے تھے جسے حکام نے مسترد کردیاتھا،تاہم اب ماہ مبارک رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے اوقات میں مساجد سے اسپیکرپر اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے،ایک امام مسجد نے کہاکہ یہ دن کینیڈا کے مسلمانوں کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کینیڈا کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی اذان نشر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔


































