نسلی امتیاز یورپی معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے،یورپی وزیرخارجہ
برسلز(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اعتراف کیا ہے کہ نسلی امتیاز یورپی معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے اور نسلی امتیاز کی وجہ سے انسانی حقوق کو یورپ میں شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ،انھوں نے کہا کہ 39 فیصد افریقی باشندے یورپ میں امتیازی سلوک محسوس کرتے ہیں، کووڈ 19 نے یورپی معاشرے میں امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا ، یورپی معاشرے سے نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی


































